Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

چین میں پرائمری اسکول پر چاقو بردار شخص کا حملہ، 3 ہلاک

بیجنگ: چین میں چاقوبردار شخص نے کنڈرگارڈن اسکول میں گھس کر بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے جیان شی کے ایک پری پرائمری اسکول میں نقاب لگائے چاقوبردار شخص اندر داخل ہوا اور بچوں پر حملہ کردیا۔

چاقو بردار ملزم نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو کے پے در پے وار کیے۔ اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور بچے قدموں تلے آنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار پہنچے۔ 10 سے زائد بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 بچوں کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔