Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

بھارت میں غنڈوں نے نماز سے قبل مسجد کو شہید کردیا

 حیدرآباد دکن: بھارتی شہر حیدرآباد میں رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرکاری غنڈوں نے مسجد کو شہید کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقے شمشاد آباد میں ایک مسجد کی مسماری پر احتجاج کرنے والے مسلم جماعت کے مقامی رہنما سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

مظاہرین نے بتایا کہ میونسپل ادارے کے بدمعاشوں نے مسجد کو رات 3 بجے کے قریب خاموشی سے مسمار کیا۔ فجر کے وقت نمازی جمع ہوئے تھے تو مسجد منہدم تھی۔

علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مسلم جماعت کے مقامی رہنما کی قیادت میں صبح دس بجے تک سیکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے اور سرکاری دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔

نام نہاد سیکولر ملک کی پولیس نے مذہبی آزادی کو یقنینی بنانے کے بجائے الٹا مظاہرین کو ہی حراست میں لے لیا اور علاقے میں جگہ جگہ نفری تعینات کردی گئی۔

علاقہ مکینوں نے مسجد کی دوبارہ تعمیر اور زیر حراست افراد کی گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں پہلے مرحلے میں ریاست بھر اور پھر دارالحکومت تک احتجاج بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔