Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

  واشنگٹن: امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کابل میں سی آئی اے نے ڈرون حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو امریکی ہلاک کر دیا۔ ان کی گرفتاری میں مدد کرنے پر 25 ملین ڈالرز کا انعام مقرر تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایمن الظواہری متعدد امریکی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار تھے اور امریکیوں کے قاتل کہیں بھی چھپ جائیں ہم انھیں ڈھونڈ نکالیں گے۔ اس میں تاخیر بھی ہو تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو امریکی حکام نے بتایا کہ ایمن الظواہری کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کابل میں اپنے گھر کی بالکونی میں کھڑے تھے اور اہل خانہ اندر موجود تھے۔

خیال رہے کہ مصر سے تعلق رکھنے والے ایمن الظواہری پیشے کے لحاظ سے آنکھوں کے سرجن تھے اور انھوں نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی 2011 میں امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد  تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔