Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

ایران کا ایٹم بم بنانے کی صلاحیت رکھنے کا اعتراف

تہران: ایران کی جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایٹم بم اور ہتھیار بنانے کی تمام تر تکنیکی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن فی الحال ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ 

ایرانی خبر رساں ادارے ’’فارس نیوز‘‘ سے بات کرتے ہوئے محمد اسلامی نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی بم بنانے کی تکنیکی مہارت اور صلاحیت موجود ہے تاہم ابھی ایسا کوئی ادارہ نہیں رکھتے۔

ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب عالمی جوہری معاہدے میں ایران کی دوبارہ شمولیت کے لیے ویانا میں دیگر عالمی قوتوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

چند روز قبل محمد اسلامی نے ہی اصفہان جوہری تنصیب کے معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ یہاں جوہری تحقیقی ری ایکٹر کی تعمیر کا کام چند ہفتوں میں باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔

اسی طرح ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک مشیر کمال خرازی نے بھی ایسے ہی ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی پیداوار میں دلچسپی رکھتا ہے۔