Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے محسابہ کا مطالبہ کردیا

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ایوان کو پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ملک دشمنوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آئین میں ہر ادارے کی حدود و قیود متعین کی گئیں ہیں، پارلیمان 22 کروڑ عوام کی دانشگاہ ہے اور یہاں بیٹھا ہر رکن لاکھوں عوام کا نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی اس بات کو مدنظر رکھنا چاہیے، افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ہائبرڈ وارفیئر کا حصہ ہے، ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی پروپیگنڈہ کیا گیا، ہمیں مل کر ان ملک دشمنوں کو پہچاننا ہوگا اور اس ایوان کو ان ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنا ہوگا۔

اس سے قبل اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ آئین میں قائمہ کمیٹیوں کو پارلیمان کی توسیع قرار دیا گیاہے، قائمہ کمیٹیوں کا کام پارلیمان کے دماغ کے طورپر کام کرنا ہے جبکہ آئین بنانا یا ترمیم کرنا قومی اسمبلی کاکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب قائمہ کمیٹوں کے اختیارات پر رولنگ دیں، آزادی اظہار رائے ہے مگر آئین پاکستان کے خلاف کسی کو نہیں جانا چاہئے، عدلیہ اور فوج کی توہین سے آئین منع کرتا ہے۔