Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کیلئے ریفرنس دوبارہ دائر کردیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ریفرنس ترمیم کے بعد دوبارہ دائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریفرنس اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا جس میں چیف الیکشن کمیشن اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

ریفرنس کے مطابق پی ٹی آٸی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا اور اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی قرار دے کر ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گٸی۔

اووسیز پاکستانیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آٸین کے خلاف ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنے حلف سے روگردانی کی جبکہ ماضی میں بھی الیکشن کمیشن نے ایسے کٸی فیصلے کیے جو مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں، مخصوص نشستوں پر بھی آٸین سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔