Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلیے ریفرنس دائر کردیا

 اسلام آباد: پی ڈی ایم نے عمران خان کو نااہل قرار دلانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کردیا۔

پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جسے محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔