Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف پاکستانی اقدامات سے مطمئن

 اسلام آباد: آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیرز ریز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے عالمی مالیاتی ادارے کی جائزہ شرائط پیشگی پوری کردی ہیں۔

پاکستان میں مقرر عالمی مالیاتی ادارے کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہاہے کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل (پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی) میں اضافہ کر کے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہو جاتی ہے تو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا۔