Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

پاکستان کیلئے خوشخبری ، آئی ایم ایف پروگرام بحالی کیلیے رضامند

 اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششوں اور اس معاملے میں آرمی چیف کے مختلف ممالک سے روابط کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھتی جا رہی ہے جب کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔