لاہور: چیئرمین تحریک انصاف قابل اعتماد نہیں ہے، چوہدری شجاعت گروپ نے عمران خان کا ساتھ دینے والے ق لیگ کے اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کردئیے۔
چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں 18 رکنی کابینہ کی منظوری دی تھی جس میں حیرت انگیز طور پر ایک بھی رکن ق لیگ کا شامل نہیں تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام پر ق لیگ کے اراکین اسمبلی حیران و پریشان رہ گئے۔
کابینہ کی تشکیل کے بعد چوہدری شجاعت کیمپ نے عمران خان کا ساتھ دینے والے ق لیگ کے دس اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطہ کرکے انہیں واپس آنے کا پیغام دیا۔
چوہدری شجاعت کیمپ نے پیغام دیا کہ آصف زرداری اور ن لیگ کیساتھ اب بھی بیٹھا جاسکتا ہے، حکومت بھی بنے گی اور وزارتیں بھی ملیں گی۔