Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

اسلامی ٹچ والے فنکاروں کو اب ’’قانونی ٹچ‘‘ کی ضرورت ہے، رانا ثنا اللہ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ’’اسلامی ٹچ‘‘ دینے والے فنکاروں کو اب ’’قانونی ٹچ‘‘ کی ضرورت ہے کیونکہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ’’قانونی ٹچ‘‘ سے بھاگ رہے ہیں۔

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیر ملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں، ہر چوری پکڑے جانے پر ’’جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی‘‘ مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے، شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا۔