لاہور: سراج الحق نے خیبرپختونخوا میں حالات کشیدہ ہونے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ جل رہا اور وزیراعلیٰ کے پی بنی گالہ میں بانسری بجا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر حالات ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے میں امن و امان کی صورت حال شدید خراب ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے معاشی تباہی اور امن کی پامالی کی بنیاد ڈالی تو پی ڈی ایم نے جلتی پر تیل کا کام کیا، ابعام آدمی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ عدم تحفظ کا بھی شکار ہے۔