اسلام آباد: سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل کونقصان پہنچنے کے بعد پیاز اورٹماٹر برآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔
وفاقی وزیربرائے تجارت نوید قمر کی زیرصدارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اورٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے مطابق اجلاس میں ایران اور افغانستان سے پیاز اورٹماٹر درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی گئی۔ سمری منظوری کے لیے فوری طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیلاب اور بارشوں کے باعث پیاز اورٹماٹر کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اورآئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہے گا۔ و زرات نیشنل فوڈ سیکورٹی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیتی رہے گی۔