Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

ماہ ستمبر میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان

 کراچی: ملک بھر میں ماہ ستمبر میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے ستمبر کا موسمیاتی جائزہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماہ ستمبر میں ملک میں معمول اور کہیں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر میں کشمیر کے بیشتر حصوں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ زائد بارشیں ہوسکتی ہیں،ستمبر میں گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی حصے میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق ،پنجاب ، ازاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں تیز بارش پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ پیدا کرسکتی ہے،پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خواہ کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق اربن فلڈنگ کے خدشات ستمبر میں کم ہونگے،زراعت اور توانائی کے شعبے کے لئے ستمبر میں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوگا، خریف کی فصل کے لیے بارشیں اچھی ثابت ہونگی۔