Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

امارات میں وزٹ ویزے کا غلط استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی شامت آگئی

 کراچی: متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا کے نام پر ملازمت کے لیے آنے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنا شروع کردیا۔

پاکستانی شہری وزٹ ویزا کے نام پر متحدہ عرب امارات جارہے ہیں جہاں وہ وزٹ ویزا کا غلط استعمال کرتے ہوئے  ملازمت کے لیے کوششیں کررہے ہیں جس پر یو اے حکام نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور وزٹ ویزا پر آنے والوں کو واپس وطن بھیجا جارہا ہے۔

اس حوالے سے اوورسیز ایمپلائمنٹ پرموٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی جانب سے وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، وزٹ ویزا کے غلط استعمال کی وجہ سے یو اے ای نے پاکستان کے لیے امیگریشن پالیسی سخت کردی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 20 شہروں سے جاری ہونے والے پاسپورٹس پر یو اے ای کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا جارہا ، پاکستانیوں  کے لیے وزٹ ویزا کی شرائط میں چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ اور 5 ہزار درہم کی شرط عائد کردی گئی ہے، جعلی ایجنٹس سادہ لوح افراد کو لاکھوں روپے میں وزٹ ویزا پر یو اے ای بھیج رہے ہیں۔