کراچی: اسکیم 33 میں واقع اسکول کے استاد نے ہوم ورک مکمل نہ ہونے پر 9 ویں جماعت کے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، محکمہ تعلیم سندھ نے استاد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔
طالب علم پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں واقع سینٹ جیکب گرامر سیکنڈری اسکول میں پیش آیا، جہاں استاد حنان سومرو نے نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم سارنگ علی کو ہوم ورک مکمل نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے طالبعلم سارنگ پر استاد حنان سومرو کی جانب سے بہیمانہ جسمانی تشدد کا نوٹس لیا اور معاملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کی جس میں کمیٹی سینٹ جیکب اسکول کا ہنگامی دورہ کرے گی اور تمام معاملات کا جائزہ لیکر رپورٹ محکمہ تعلیم کو پیش کرے گی۔
اس حوالے سےطالبعلم سارنگ کے والد لیاقت علی نے بتایا کہ میرے بیٹے پر تشدد کی سچل تھانے میں ایف آئی آر جمع کروائی مگر کوئی خاطر خواہ تعاون نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی تشدد کے بعد زہنی کیفیت خاص نہیں اس کی کلاس سامنے تزلیل کی اور استاد نے ہوم ورک مکمل نا ہونے کے باعث تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔