Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

فارن فنڈڈ پارٹی کا تماشہ ختم ہوچکا، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی پی ٹی آئی پر قانون کے دروازے بند ہوچکے ہیں، ان کا جھوٹ، فراڈ اور تماشا ختم ہوچکا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرڈ ہوچکی ہے،  الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال قبل جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے 8 سال میں 11 بار اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں اور 9 بار وکیل بدل چکے ہیں، انہوں ںے 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا اور 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں دائر کیں اب فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی پر قانون کے تمام دروازے بند ہوچکے ہیں، آج یہ لوگ جو باتیں کر رہے ہیں انہیں یہ باتیں آٹھ سال کے دوران الیکشن کمیشن میں کرنی تھیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لیے ان پر 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے۔ انہوں ںے تحریک اںصاف کے رہنما فواد چوہدری کے لیے کہا کہ فواد صاحب ! احتیاط اچھی چیز ہے، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لیے بہتر ہوگا۔