Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا سرغنہ کا سراغ لگالیا گیا

 اسلام آباد: پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے ایکٹوسٹ اور انکے سرغنہ کا سراغ لگالیا گیا۔

لسبیلہ ہیلی کاپٹر کی انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ فوج کے خلاف مہم چلانے والوں 178 اکاؤنٹس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم میں کل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئی، جس میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق شہداء اور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمے درج کیے جائیں گے جبکہ ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹر مائینڈز تک پہنچا جائے گا۔