Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

امام مساجد اورخطیبوں کی تنخواہ مزدورسے بھی کم

 لاہور: امام مساجد اورخطیبوں کی تنخواہیں مزدورسے بھی کم ہیں،اس حوالے سے خدمات انجام دینے والوں کبھی احتجاج نہیں کیا۔

مہنگائی نے معاشرے کے تمام طبقات کومتاثرکیا ہے ،لوگ مہنگائی کیخلاف احتجاج بھی کرتے ہیں تاہم مساجد سمیت مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں میں خدمات سرانجام دینے والوں کی تنخواہیں / اعزازیہ انتہائی کم ہونے کے باوجود اس طبقے نےآج تک احتجاج کیا ہے اورنہ ہی کبھی ہڑتال کی ہے، مساجد کے امام اورخطیب کی تنخواہ ایک مزدورسے بھی کم ہے۔

محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں تعینات خطیب،نائب خطیب ، موذن اوردیگرملازمین کو ان کے اسکیل کے مطابق تنخواہ دی جاتی ہے۔

صوبائی خطیب 18 ویں سکیل جبکہ ڈویژنل خطیب 17 ویں ، ضلعی خطیب 16 ویں اورعام خطیب کو 12 ویں سکیل کے مطابق تنخواہ ملتی ہے۔ نائب خطیب امام 9 ویں سکیل کا ملازم ہوتا ہے جبکہ موذن درجہ چہارم اورپنجم کے مطابق تنخواہ لیتے ہیں۔ مقامی لوگ عیدین پران کی جوخدمت کرتے ہیں وہ الگ ہے