Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

عوام کے ساتھ پھر ہاتھ ہوگیا، پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بجائے اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے مقرر کردی گئی۔

حکومت نے مٹی کےتیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

واضح رہے کہ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 16 روپے سستا کرنے کے سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے حوالے سے سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی تھی، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم نے کرنا تھا۔