Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

عدالت نے شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت مسترد

 اسلام آباد: اداروں کے خلاف بیان دینے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کی ضمانت مسترد کردی گئی۔

اسلام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ظفر اقبال نے بغاوت کے مقدمے میں نامزد شہباز گِل کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل پارٹی لیڈر ہیں اور متنازعہ بیان کسی اندرونی اجلاس میں نہیں دیا، انکا بیان قابل احترام ادارے پاک فوج میں نظم و ضبط خراب کرنے کیلئے کافی ہے جبکہ وہ ملکی سالمیت اور عوام مفاد کے بھی منافی ہے۔

جج ظفر اقبال نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قانون ہر ملزم کو ضمانت پر رہائی کی رعایت نہیں دیتا، بادی النظر میں شہباز گل ناقابل ضمانت جرم کرنے کے مرتکب ہوئے جبکہ ریکارڈ پر شہباز گل کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

قبل ازیں عدالت نے گزشتہ روز درخواست پر فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل پر اداروں بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے جبکہ وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران شہباز گل کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ بیان سے کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو شہباز گل معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔