Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

لانڈھی جیل میں ہلاک قیدی کی لاش بھارتی حکام کے حوالے

 کراچی: لانڈھی جیل میں ہلاک ہونے والے قیدی کی میت واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کردی۔

کراچی کی لانڈھی جیل میں ہلاک ہونے والے قیدی کالو ولد ویرا کی میت واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کی گئی، جو ماہی گیر تھا۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ کالو کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا، جسے طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔