راولپنڈی: کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کریلا کی سربراہی میں ایک وفد نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی اور سیکیورٹی میں تعاون بالخصوص عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ون آن ون کال کے بعد وفد کی سطح کی میٹنگ ہوئی۔