اسلام آباد: تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سابق ایم این ایز اور سینیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں ضمنی انتخاب پر پی ٹی آئی کی جیت پر اظہار تشکر کیا گیا ساتھ ہی شہباز گل کی پولیس تحویل اور میڈیکل رپورٹس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے پر اتفاق ہوا جب کہ عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔