کراچی(رپورٹ اسد رضا) رینجرز نے کشمیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رینجرز اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اورجعلسازی میں ملوث ملزم اظہر رضا عرف اظہر اقبال کو گر فتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 نان کسٹم پیڈکار ، نقدی ، چیک ، موبائل فون ، اسلحہ برآمد ہوا، ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے سلیم نامی شخص سےحج کے لیے ویزے لگوانے کا جھانسہ دیا اور 1 کروڑ 35 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔