Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

ایس ایچ او گلبرگ نے علاقہ جرائم پیشہ کیلئے نوگوایریا بنادیا

کراچی( رپورٹ اسد رضا) آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پرڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او گلبرگ نے علاقے کو جرائم پیشہ عناصر کے لئے نوگوایریا بنادیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ایس ایچ او گلبرگ امتیاز تنولی نے خفیہ اطلاع ملنے پر موسیٰ کالونی میں چھاپہ مار کر اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے 4اہم کارندوں سہیل، محمد فیصل،عبداللہ اور حمزہ کو دبوچ لیا،ملزمان کے قبضے سے چار عدد پستول، کارتوس،نقدی،2مسروقہ موٹرسائیکلیں،10عدد چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئے، ملزمان نے موبائل فونز مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں سے چھینے تھے جبکہ ایک موبائل فون تھانہ گلبرگ کی حدود سے ہی چھینا گیا تھا۔

پولیس کو ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ وارداتوں کیلئے اسلحہ مجاہد کالونی کے رہائشی نومی نامی شخص سے کرائے پر حاصل کرتے تھے جبکہ لوٹ مار کے دوران چھینے گئے موبائل فونز بھی اسی شخص کو فروخت کرتے تھے، ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اطراف کے علاقوں کو اپنا ہدف بنا رکھا تھا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے دائرہ کو مزید وسیع کردیا ہے، جلد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔