اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے نجی چینل پر ان کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھا، کوئی پاکستانی سوچ نہیں سکتا کہ شہدا کے خلاف اس طرح کی مہم چلائی جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مہم چلانے والے پکڑے گئے اور انہوں اعتراف کیا کہ آپ اور پارٹی کے کہنے پر مہم چلائی، آپ ہر روز نفرت کے بیج بورہے ہیں، جسے اب آپ کاٹ رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف لڑائی آپ لڑر ہے ہیں، شہدا کے خلاف آپ کی پارٹی نے ٹرولنگ کی، آپ کہتے ہیں کہ ادارہ مداخلت کرے اور اگر ادارے نیوٹرل رہیں تو آپ ان کو جانوروں سے تشبیہ دیتے ہیں۔