اسلام آباد: پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو فوری ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پمز اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل جمعے کی صبح تک پمز اسپتال میں زیر علاج رہیں گے، اُن کے بعض ٹیسٹوں کی رپورٹس رات گئے موصول ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ شہباز گل کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد چھٹی دینے کا فیصلہ کرے گا۔