Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

شہباز گِل سانس لینے میں دشواری پر جیل سے اسپتال منتقل

 اسلام آباد: بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں زیرحراست پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل کی جیل میں ایک بار پھر طبیعت ناساز ہوگئی۔

اڈیالہ جیل میں شہباز گل کی طبیعت ناساز اور انہیں دوبارہ سانس لینے میں دشواری، سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر جیل کے میڈیکل آفیسر نے پی ٹی آئی رہنما کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں پمز سے بھی ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچ کر شہباز گل کی صحت کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق معائنے کے بعد جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز گل کو ادویات تجویز کرکے پابندی سے دوا لینے کی ہدایت کی ہے۔