Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

پاک آرمی کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

 راولپنڈی: پاک آرمی کی طرف سے بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی خان، راجن پور، نصیر آباد اور لسبیلہ میں پاک فوج کے دستے متاثرین کی مدد کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ریلیف آپریشن کے دوران  سیلاب میں پھنسے افراد کے ساتھ ان کی اشیائے ضرورت کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل ٹیمز سیلاب کے دوران وبائی امراض اور دیگر بیماریوں کا شکار ہونے والے متاثرین کو ضروری ادویات سمیت طبی سہولیات بھی فراہم کررہی ہیں۔