گوجر خان: وفاق میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ایف آئی آرز کے بعد راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔
وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دی جانے والی ایف آئی آرز کے بعد پنجاب پولیس کو وفاقی وزراء کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے درخواستیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
درخواست نے مؤقف اختیار کیا کہ 29 جنوری کو نجی چینل کو انڑویو دیتے ہوئے رانا ثناء الله نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر حکام اور عدلیہ کو دھمکیاں دیں تھیں اور کہا تھا کہ سب نے پاکستان میں رہنا ہے حساب کتاب ضرور لوں گا و سزا دوں گا ساری زندگی یاد رکھیں گے۔
درخواست گزار ملک محمد بشیر کا کہنا ہے کہ میں بھی دھمکیوں سے دہشت زدہ یوگیا اب بھی ائے روز بیان دیتے رہتے ہیں لہذا مقدمہ درج کیا جائے۔