Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے تیار

قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، غیر ملکی ذخائر 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں، جو ایک ماہ سے زیادہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

قطر کی جانب سے تفصیلات ظاہر کیے بغیرقطر کی امیری دیوان نے بتایا کہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) نے پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اعلان کیا۔

یہ اعلان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دوحہ کے دورے کے دوران کیا گیا، جنہوں نے منگل کو کیو آئی اے کے ساتھ ملاقات کے بعد بدھ کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے باضابطہ بات چیت کی۔

امیری دیوان نے کہا کہ امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کی اہمیت اور تجارتی تبادلے اور قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دے کر اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے کی خواہش پر زور دیا۔