Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، حمزہ شہباز

 لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاری اور گھروں پر پولیس چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے۔

مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ن لیگی کارکنوں کی گرفتاری کے معاملے پر مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکریٹری خواجہ عمران نذیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور لیگی کارکنوں کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی مذمت کی۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، لیگی کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہیں ایسے ہتھکنڈوں سے انھیں جھکایا نہیں جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ملک میں انارکی اور سیاسی کشیدگی کی فضا ہموار کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے خواجہ عمران نذیر کو کارکنان کی فوری قانونی مدد کی ہدایت کر دی، خواجہ عمران نذیر نے حمزہ شہباز کی ہدایت پر کارکنان کی قانونی امداد کے لیے مسلم لیگ ن کی ٹیم کو ہدایات دے دیں۔