Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کو قرضِ دینے کا اعلان

 لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے سیلاب متاثرین کو روزگار کی بحالی کے لیے قرضِ حسنہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے بیت الاسلام ٹرسٹ کے وفد نے چیئرمین مولانا عبدالستار کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری اور گھروں کی تعمیر و مرمت کیے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیت الاسلام ویلفیئر ٹرسٹ متاثرین سیلاب کی خدمت میں پیش پیش ہے، بیت الاسلام ٹرسٹ سیلاب زدہ علاقوں میں مسمار گھروں کی تعمیر کے لیے سیمنٹ، اینٹ اور دیگر ضروری سامان فراہم کرے گا۔

نہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی ہیں، بیت الاسلام ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین کے لیے طبی سہولتوں کی فراہمی کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت اور بیت الاسلام ٹرسٹ کے درمیان اشتراک کار کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں مولانا عبدالستار، میاں محمد احسن، حافظ عمار یاسر، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈی جی پی ڈی ایم اے، حذیفہ رفیق اور سلمان حامد شامل ہوں گے۔

کمیٹی سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری اور گھروں کی تعمیر و مرمت کے لیے جامع پلان مرتب کرے گی۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے روزگار کا فی الفور بندوبست کیا جائے گا اور اس ضمن میں بیت الاسلام ٹرسٹ کے ماڈل سے استفادہ کریں گے، ٹرسٹ کے تعاون سے سیلاب زدگان کے لیے دسترخوان اور ان کے بچوں کے لیے تعلیمی مراکز قائم کیے جائیں گے۔