اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ نہیں ہے ہر انسان کا اپنی رائے ہو تی ہے، شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے وہ ایک محب وطن انسان ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جو انہیں قریب سے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے شہباز گل ایک محب وطن انسان ہیں، پی ٹی آئی کی پالیسی پرو پاکستانی پالیسی ہے۔