Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔عدلیہ اوراداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچےگی، جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کے بجائے 62 وزرا لگائے جن میں 17 بےمحکمہ ہیں جب کہ اسٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے۔