Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

13 ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کے لیے پرمٹ جاری

 اسلام آباد: حکومت نے پیاز اور ٹماٹر کی کمی دور کرنے کے لیے 13 ہزار ٹن پیاز درآمد کرنے کے لیے پرمٹ جاری کردیے۔

ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق حکومت نے پیاز کی درآمد کے لیے 13 ہزار ٹن کے درآمدی پرمٹ جاری کردیے، امپورٹرز کی جانب سے یو اے ای، ترکی، چین کی کمپنیوں سے درآمد کے معاہدے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 15 سے 20 دن میں پیاز کی درآمد شروع ہوجائے گی، امپورٹرز کی جانب سے ڈی پی پی سے امپورٹ پرمٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثنا ایف بی آر نے قیمتوں کے استحکام کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر دو ایس آر اوز جاری کر دئیے ہیں، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔

حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان سے مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس پر وزیراعظم نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے جس کے بعد ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔