Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

شہباز گل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم

 اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، جسے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

قبل ازیں پولیس نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔ اس دوران اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں پر پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔