اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیے۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے معزز جج کے سامنے دلائل پیش کیے جس کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔