اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈ ضبط کرنے کا باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد پی ٹی آئی قیادت اور پارٹی کیلئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس چیئرمین عمران خان کو جاری کرتے ہوئے نوٹس پر سماعت مقرر کردی جو چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں الیکشن کمیشن 23 اگست کو کرے گا۔