Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

نیازی قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتا، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے فوجی قیادت کے خلاف القابات استعمال کیے، نیازی قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتا۔

عمران خان کے ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے گزشتہ چار ماہ فوجی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے اور اُن کے  سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔

وزیر اعظم نے سوال کیا کہ کیا شہدا کے خاندان بھول جائیں گے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں بنا سکتا۔