لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں این اے 80 منڈی بہاؤالدین سے پی ٹی آئی کی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے سے متعلق دعویٰ کرنے والا خط جعلی ہے۔
مونس الہی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان میرے وزیراعظم ہیں اور اسد عمر کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا لیکن یہ خط جعلی ہے۔