ضلع ویسٹ میں منشیات فروشوں کی جنت تصور کئے جانے والےعلاقے کٹی پہاڑی کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پولیس کی بھاری نفری نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کی سربراہی میں گزشتہ روز علاقے کا دورہ کیا، نفری پہاڑ کے اوپر بھی گئی اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور انھیں منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا،کچھ نوجوانوں نے پولیس حکام کے ساتھ کام کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ علاقہ عمائدین نے گرینڈ آپریشن کے دوران پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی نے بتایا کہ آپریشن کا ٹائم فریم حتمی طور پر نہیں بتایا جاسکتا لیکن پولیس نے اپنا ٹارگٹ دس سے پندرہ دن کا طے کیا ہے۔