Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

خواجہ آصف نے طالبان کو ملک کیلئے خطرہ قرار دیدیا

اسلام آباد/پشاور: وزیر دفاع نے تحریک طالبان سے مسئلے پر کہا ہے کہ عمران خان حکومت نے ٹی ٹی پی کو ویلکم کیا تھا اب خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوات سمیت صوبے بھر کے حالات خراب ہونے کے بعد کیا، ان کا کہنا تھا کہ بارڈر کی دونوں جانب ٹینشن ہے جس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ غلام خان پاکستان کا لوکل مسئلہ ہے جس کو دیکھ رہے ہیں، مگر خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا اب خیبرپختونخوا میں تحریک طالبان کیخلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔