Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کیلیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

 پشاور: جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبر پختون خوا حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے مںحرف رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں  سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جہانگیر ترین کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔