اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو الاٹ کمرے پر چھاپہ مارا، اس دوران پی ٹی آئی رہنما شہباز گل بھی پولیس کے ہمراہ تھے۔
پولیس نے کمرے کی تلاشی کے دوران ٹی ٹی پستول، والٹ، پاسپورٹ، ڈیوائسز،اسلحہ لائسنس ودیگر دستاویزات برآمد کیں، اس موقع پر موجود شہباز گل نےپہلے موقف اختیار کیا کہ میں نے کبھی یہ کمرہ استعمال نہیں کیا، پستول سے متعلق شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ میرے گارڈ کا ہے، پھر انھوں نے لاتعلقی کا اظہار کیا۔
شہباز گل نے کمرے سے ملنے والے والٹ پر تھوڑی دیر تک خاموشی اختیار کررکھی پھر کہا کہ گرفتاری کے وقت یہ میرے ڈرائیور کے پاس تھا۔
کمرے سے ملنے والے سیٹلائٹ فون سے متعلق انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پارٹی کا ہے جبکہ اسلحہ لائسنس سے متعلق کہنا تھا کہ یہ میرا ہے، مگر اسلحہ یہاں نہیں کہی اور استعمال کرتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے جنسی تشدد کی بھی تصدیق کی، بعد ازاں تھانہ کوہسار کی پولیس شہباز گل کو لیکر واپس روانہ ہوگئی۔