Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ کا عمران خان کیخلاف کارروائی کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی پولیس کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے دھمکی دی، ساری دنیا نے لائیو دیکھا ، اب قانون کے سامنے کے لئے تیار ہوجائیں، عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی، فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو اسلامی ٹچ یاد آ جاتا ہے، قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا، فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ شہدا کی توہین کریں، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں، یہ رویہ ملک میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔