Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

صوابی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں ملنے پر خوف وہراس

صوابی: خیبرپختون کے ضلع صوابی کے ایک گاؤں میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔

خیبرپختون خوا کے شہر صوابی کے کی تحصیل چھوٹا لاہور کے گاؤں جلسی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

لاشیں رات گئے قبرستان کے ایک مقبرے سے برآمد ہوئیں، گاؤں کے مکینوں نے انہیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق تینوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔