اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کیا گیا اور تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہا کہ شہباز گل کے (عزم) کو توڑنے کے لیے انہیں ذلیل کیا گیا اور اس حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں، اسلام آباد پولیس نے کہا کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔