Follow Us

آج کا دن کیسا رہے گا

تازہ ترین خبریں

کراچی کو روشنیوں کا شہر اور معاشی حب بنائیں گے، عمران خان

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے این اے 245 سے پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی پر کہا ہے کہ کراچی پر حکمرانی کرنے والوں نے شہر کی روشنیاں اجاڑ دی ہیں اسی لیے کراچی کی باشعور عوام اپنا بہتر مستقبل تحریک انصاف کو سمجھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی رہنماء عمران اسماعیل اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی محمود مولوی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، اس ملاقات میں عمران خان نے محمود مولوی کو کامیابی اور عمران اسماعیل کو کامیاب مہم چلانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ این اے 245 کی مہم میں حصہ لینے والے تمام انصافین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے ہمیشہ تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے کیوں کہ کراچی پر حکمرانی کرنے والوں نے شہر کی روشنیاں اجاڑدی ہیں اسی لیے شہر قائد کے باشعور عوام اپنا بہتر مستقبل پی ٹی آئی کو سمجھتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی تکلیف اور پریشانی سے میں زیادہ واقف ہوں، ہم کراچی کو واپس روشنیوں کا شہر اور معاشی حب بنائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آذادی کے لیے کراچی کے لوگوں کا جوش کبھی نہیں بھول سکتا، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ میرے دل کے قریب ہیں اور میں جلد کراچی آکر کراچی والوں کو شکریہ ادا کروں گا۔